9 اکتوبر 2013 - 20:30
بجٹ خسارہ، مذاکرات کے لئے اوبامہ تیار

امريکي ايوان نمائندگان کے اسپيکر نے ايک بار پھر بجٹ خسارے کے معاملے پر صدر باراک اوباما سے مذاکرات کرنے کي خواہش ظاہر کي ہے ۔

ابنا: امريکي ايوان نمائندگان کے اسپيکر جان بوئنر نے رپيبلکن سے ملاقات کے بعد کہا کہ امريکي عوام اپنے ملک کا بحران اور حکام کے درميان اختلاف کو جلد سے جلد حل ہوتا ديکھنا چاہتے ہيں انہوں نے صدر اوباما کے رويے پر تنقيد کرتے ہوئے  کہا کہ ليکن ملاقات اور مذاکرات سے انکار ايک عير منطقي موقف ہے ۔ جان بوئنر نے کہکاہ امريکي سنيٹ ميں ڈيموکريٹس اکثريت کے ليڈر ہيري ريڈ اور صدر باراک اوباما کا کي طرف سے مذاکرات سے انکار کي وجہ سے ملک انتہائي خطرناک راستے پر جارہا ہے جان بوئنر نے کہا کہ امريکي تاريخ ميں اب تک کسي بھي صدر نے قرضوں کي سطح پر مذاکرات کرنے سے انکار نہيں کيا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کي ميز پر بيٹھنا اور اختلافات کو حل کرنا ہے۔دوسري طرف ريپبليکن ممبران نے کہا ہے کہ وہ ايک ايسے کميشن کي تشکيل کا مطالبہ کرنے جارہے ہيں جو ايوان نمائندگان اور سينٹ کے ممبران پر مشتمل ہو اور جو قرضوں کي سطح ميں اضافے اور سماجي پروگراموں کي اصلاح پر کسي اتفاق رائے تک پہنچنے کےلئے ڈيموکريٹس سے مذاکرات کرے ۔ ان ممبران کا کہنا ہے کہ يہ کميشن دوہزار گيارہ کے مشترکہ کميشن کي طرز پر دوہزار چودہ کے مالي بجٹ کے لئے کلي سمجھوتے تک پہنچنے کا راستہ اختيار کرے گا ۔ امريکي ايوان نمائندگان کے اسپيکر جان بوئنر پہلے بھي مذاکرات سے انکار کرنے کي بنا پر صدر اوباما اور ڈيموکريٹس پر تنقيد کرچکے ہيں ۔ اس درميان امريکي صدر باراک اوباما بھي اپنے موقف پر بدستور قائم ہيں اور انہوں نے ايک بار پھر امريکي کانگريس کے ممبران پرشٹ ڈاؤن ختم کرنے کے لئے بليک ميلنگ کا الزام لگايا ہے۔اوبامانے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امريکي عوام ريپبليکن کو بليک ملينگ کي اجازت نہيں ديں گے انہوں نے کانگريس کے ممبران کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بينک کو فون کرکے يہ نہيں کہہ سکتے کہ ہم اسي وقت بينک کي قسط اداکريں گے جب آپ مجھے ايک کار مفت ميں ديں گے ۔ امريکي صدر نے کانگريس سے کہا کہ وہ شٹ ڈاؤن ختم کرنے کاراستہ ہموار کرے اور فيڈرل حکومت کے قرضوں کي سطح ميں اضافہ کرے انہوں نے کہاکہ بہانہ بہازي ختم کيجئے اور بل کو پاس کيجئے ۔ امريکي صدر نے کہا ہمارے گھرانوں اور کمپنيوں کو لاحق خطرات کو  ختم کيجئے اور اپنے موقف پر نظر ثاني کيجئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کي اجازت ديجئے ۔

.......

/169